میرپور، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق

میر پور(ایس این این )میر پور آزاد کشمیر سے سماہنی ضلع بھمبر جانے والی مسافر وین کھائی میں جا گری۔ 14افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ نیل کچھ اور پیر گلی کے درمیان پیش آیا ۔حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے وین کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔مقامی افراد نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میر پور پہنچایا۔ حادثے کے باعث وین تباہ ہوگئی ۔ جاں بحق ہونے والےافراد کی شناخت را جہ وسیم، راجہ اشتیاق، کریم ، حسنین اور یاسر اکرم ،ثمینہ اور رخسانہ کے نام سے ہوئی.دیگر افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں