نگران دور میں بھی سڑک کی تعمیر شروع

ساہیوال (ایس این این ) نگران حکومت کے دور میں بھی سڑک کی تعمیر شروع‘فرنیچر بازار والی سڑک کو ٹریکٹر کی مدد سے اکھاڑنا شروع کردیا‘شہری حیران و پریشان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں مقامی قیادت فرنیچر بازار کی سڑک تعمیر نہ کراسکی شہریوں اور دکانداروں کے مطالبے کے باوجود مذکورہ سڑک تعمیر نہ ہوئی اب جبکہ نگران حکومتوں کی تکمیل جاری ہے تو فرنیچر بازار والی سڑک ٹریکٹر کے ذریعے اکھاڑی جاری ہے جس پر نہ صرف دکاندار بلکہ شہری حیران وپریشان ہیں کہ حکومت کے خاتمے کے بعد نگران دور میں مذکورہ سٹرک کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ بعض ن لیگ کے راہنما مذکورہ سڑک کی تعمیر کے شروع ہونے کا کریڈٹ بھی لے رہے ہیں لیکن بعض شہری یہ قیاس آرائیاں بھی کررہے ہیں کہ یہ صرف ووٹ لینے کے لئے ڈرامہ کیاجارہاہے حالانکہ اب ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے اکھاڑی جانے والی سڑک کی فور ی تعمیر کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں