ساہیوال میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات

ساہیوال (ایس این این )مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘موبائل فون اور طلائی زیورات لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 186/9-Lمیں صبح کے وقت ہوئی یہاں سرفراز علی ساہیوال سے ہڑپہ بائی پاس کی طرف جارہاتھا کہ 4 نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و موبائل فون کل مالیتی1لاکھ11ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات شرقی بائی پاس ساہیوال کے قریب ہوئی یہاں حمزہ نذیر بائی پاس سے پاکپتن چوک آرہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی 22ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات 18/WMٹکڑا میں ہو ئی یہاں خالق وغیرہ 6ملزمان نے وحید حسین کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے طلائی زیورات اور گھریلو سامان چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں