نئے ایجوکیٹرز کو تنخواہیں جاری کرنے کے لیے اقدامات

ساہیوال (ایس این این ) 2018 میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو تنخواہ جاری کرنے کے لیے ضلعی دفتر تعلیم نے ہنگامی بنیادوں‌پر اقدامات شروع کر دئیے.رواں برس بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز اپنی سروس بک چار عدد فائلوں کے ساتھ متعلقہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں. اے ای اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ جلد از جلد پراسیس مکمل کروائیں تاکہ نئے ایجوکیٹرز کی تنخواہیں جاری کی جا سکیں. اس سلسے میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز کی جانب سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں.
ایجوکیٹرز درج ذیل دستاویزات جمع کروا کے تنخواہ لینے کے اہل ہوں گے :
1. حاضری رپورٹ،
2. جاب آرڈر،
3. میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ،
4. درخواست کی کاپی جو ڈپٹی آفس سے دستخط کروائی تھی.
5. شناختی کارڈ
6. تمام تعلیمی اسناد
7. ڈومیسائل

شامل ہیں. سروس بک کے لیے سینئر اساتذہ سے رہنمائی حاصل کریں یا ڈپٹی آفس کے نزدیک کسی فوٹو سٹیٹ سے رابطہ کریں. یاد رہے کہ محکمہ ایجوکیشن پر اساتذہ کو تنخواہیں جاری کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے دباؤ ہے. اس لیے جلد از جلد اپنی فائلیں اور سروس بک جمع کروائیں.
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مہر محمد حسنین سیال کا کہنا ہے کہ توقع ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے حکم پہ اگلے ماہ نئے ایجوکیٹرز کی تنخواہیں جاری ہو جائیں. اس سلسلے میں کل میٹنگ بھی طلب کر لی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں