فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا گرینڈ الائنس میں شامل

کراچی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے ناراض رہنمااور آصف زرداری کے دست راست ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدا مرزا گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کا حصہ بن گئے۔ ذوالفقار مرزا اور فہمیدا مرزا نے پیر پگارا سے یہاں کراچی میں ملاقات میں گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیراپگارا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ نے گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں رہنما جی ڈے اے کے شانہ بشانہ سیاسی جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر فہمیدا مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہمیں ایک مافیا سے صوبے کو آزاد کرانا ہے اور مقصد کے لیے سب سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت میں جدوجہد کے خواہشمندوں کو جی ڈے اے کے ہاتھ مضبوط کرنے کی دعوت دیتی ہوں، سندھ کی عوام شخصیات کے پیچھے نہ جائیں بلکہ ایشوز اور عوام کے لیے کام کرنے والوں کو ووٹ دیں۔
فہمیدا مرزا نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے، مردم شماری سے پتا چلا بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے اگر نوجوانوں کو تعلیم نہیں دی تو وہ نشے اور دیگر برائیوں کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیریں سندھ کو صوبے کے دیگر حصوں کے برابر پانی فراہم کیا جائے، سندھ کی اجازت کے بغیرکسی کو ڈیم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں