اوکاڑہ، ایس ایچ او کے بلا ضمانت وارنٹ جاری

ساہیوال(ایس این این ) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او عبد اللہ یوسف کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور پولیس انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر کے عدالت نے 5جون کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔پولیس صدر اوکاڑہ نے پولیس مقابلہ،دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ 2016میں درج کیا تھا اب دہشت گر دی کے ملزم کے خلاف ثبوت دینے سے کترا رہے ہیں جس پر عدالت نے گرفتاری کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں