دوسرے کی جگہ امتحان دینے والا ملزم فرار

ساہیوال(ایس این این )نامعلوم نقلی طالب علم پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑ ا گیا‘ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق 120/9-Lمیں ایف اے کے امتحان میں نزاکت علی نے اپنی جگہ کسی نامعلوم شخص کو پرچہ حل کرانے کے لئے بھیجا جسے دوران چیکنگ پکڑ لیا۔ ملزم کمرہ امتحان سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ کمیر نے سپرنٹنڈنٹ محمد آزاد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف 3/4یو ایم سی پنجاب ایگزمینیشن ایکٹ 1999-5کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں