آج یوم بدر منایا جا رہا ہے

ساہیوال (ایس این این) یوم غزوہ بد ر آج عقیدت و احترام سے منایا گیا۔یوم غزوہ بد ر آج (17 رمضان المبارک) عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز و دیگر تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ علمائے کرام تاریخ اسلام کے حق وباطل کے پہلے معرکہ پر روشنی ڈالی۔حضور اکرم ؐ نے 12 رمضان المبارک 3 ہجری کو 60 مہاجر اور باقی انصار پر مشتمل 313 جانثاروں کی قلیل جمعیت کے ہمراہ مدینہ منورہ سے روانگی شروع کی اور مدینہ سے 3 میل دور جا کر اپنے لشکر کا جائزہ لیا۔ آپ ؐ ایک ہفتہ کے متواتر سفر کے بعد 17 رمضان المبارک کو میدان بدر پہنچے جہاں یہ غزوہ وقوع پذیر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں