دسویں جماعت کی طالبہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) مسلم بن عقیل کالونی ساہیوال میں ایک دوکاندار غلام فرید کی بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ سونیا بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق سونیا گھر پر اپنی ماں کے ہمراہ کپڑے دھو رہی تھی کہ واٹر پمپ چلایا تو واٹر پمپ کی تار شارٹ ہونے کی وجہ سے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ بے ہو ش ہو گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی وارڈ میں دم توڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں