لیڈز ٹیسٹ، پاکستانی 174 کے جواب میں انگلینڈ کے 106 رنز

لیڈز( ایس این این ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کاکھیل ختم ہوگیا ہے ۔ پہلا دن مجموعی طور پر انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمین کے حق میں رہا اور پاکستانی ٹیم 174رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔جواب میں انگلینڈ نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیااور کھیل ختم ہونے تک صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالئے۔انگلینڈ کو پاکستانی اسکور برابر کرنے کے لئے 68رنز درکار ہیں جبکہ اس کے پاس آٹھ کھلاڑی موجود ہیں ۔ لگتا یہ ہے کہ انگلینڈپاکستان کو ایک بڑا اسکور لیڈ کی شکل میں دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کک نے 46اور جننگز نے 29رنز بنائے جبکہ جے روٹ 29رنز بناکر اور بیس بغیر کوئی ر ن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔انگلینڈ کی دونوں وکٹس بالترتیب حسن علی اور فہیم اشرف کو ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں