ایک کروڑ سے زائد ووٹرز ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

اسلام آباد( ایس این این ) نادرا اور الیکشن کمیشن کے رجسٹرڈ ووٹرز کے ریکارڈ میں فرق، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا ملک میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم کرنے میں ناکامی کا شکار ہو گئے۔ واضح رہے کہ 5 برس قبل 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ نو لاکھ پچانوے ہزار ایک سو بیالیس کا فرق تھا جس میں اب مزید اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد اب یہ فرق تقریباً ایک کروڑ 24 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ تقریباً 80 لاکھ خواتین کے شناختی کارڈ ہی تاحال نہیں بن سکے جس کے بعدآئندہ انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد اہل افراد حق رائے دہی سے محروم رہیں گے۔ پنجاب میں 66 لاکھ 87 ہزار 116، سندھ میں 24 لاکھ 82 ہزار 444، خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ 95 ہزار 363، بلوچستان میں 6 لاکھ 72 ہزار 966، فاٹا میں 5 لاکھ 5 ہزار 650 اور اسلام آباد میں 49 ہزار 578 مردوں اور خواتین کا فرق موجود ہے۔

ایک کروڑ سے زائد ووٹرز ووٹ نہیں ڈال سکیں گے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں