چیچہ وطنی (ایس این این ) عرصہ اقتدار میں اپنے حلقوں کو نظر انداز کرنے والے انتخابی مہم کا آغاز ہوتے ہی حلقوںمیں جانے کے لیے پر تول رہے ہیں. حیات آباد چیچہ وطنی کے عوام نے امیدواروں کی آمد سے قبل ہی مختلف چوراہوں پر دلچسپ بینرز آویزاں کر دئیے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی نمائندہ گلی نمبر 5 میںآکر ووٹ مانگنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں. حیات آباد کے مکینوں کے مطابق حیات آباد کا پانی نہ صرف گندہ ہے بلکہ یہاں کی سڑکیں بھی ٹوٹ ہھوٹ کا شکار ہیں. سیوریج کا پانی بھی گلیوںمیں نکل آتا ہے. اسی بنا پر وہ ان انتخابات میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے اور جو بھی اس گلی محلے میں ووٹ مانگنے آئے گا اسے ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا.
