موٹر سائیکل مرمت کرتا نوجوان کار کی ٹکر سے جاں بحق

ساہیوال(ایس این این )سڑک کنارے موٹرسائیکل مرمت کرنے والے نوجوان کو تیز رفتار کار نے کچل دیا ‘نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق منظور حسین اپنے بھائی غلام فرید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہرسے واپس جارہا تھا کہ نواحی گائوں 69/4-Rکے قریب موٹرسائیکل خراب ہو گئی اور سڑک کنارے موٹرسائیکل کی چین ٹھیک کررہا تھا کہ اس دوران تیز رفتا ر کار نمبری 5107/LEAنے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں غلام فرید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے منظور حسین کی رپورٹ پر کار ڈرائیور رمضان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں