ساہیوال: مختلف علاقوں میں صبح 4 بجے سے بجلی غائب

ساہیوال(ایس این این )ساہیوال شہر میں واپڈ ا کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے ، واپڈا کی جانب سے بغیر اطلاع صبح 4 بجے سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے جب کہ کئی علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد1 سے دو گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے. جہاز گراؤنڈ، فرید ٹاؤن، طارق بن زیاد کالونی، غلہ منڈی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے روزے کی حالت میں شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے. واپڈا کی طرف سے لوڈ شیڈنگ اور گرمی باعث کے بعد مختلف علاقوں کے روزدہ داروں کو درختوں کی چھاؤن میں بیٹھنا پڑا. حکومت جاتے ہی لوڈ شیڈنگ کا آغاز (ن) لیگ کی حکومت کے دعووں پر سوالیہ نشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں