سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمان نگران وزیراعلیٰ نامزد

کراچی(ایس این این ) سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمان کو صوبے کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا۔ گورنر سندھ محمدزبیر آج اُن سے حلف لیں گے۔سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے درمیان ڈھائی گھنٹے سے زائد ملاقات میں سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے فضل الرحمان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزراء مکیش چاولہ اور ناصر حسین شاہ جبکہ ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری بھی موجود تھے۔فضل الرحمان کا نام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے دیا گیا تھا۔ فضل الرحمان 2007ء سے 2010ء تک چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں