عام انتخابات، عمران خان فیورٹ قرار

اسلام آباد(ایس این این ) اسلام آبادمیں تعینات غیرملکی سفارت کار اپنے ممالک میں حکام کو پاکستان کی بدلتی ہوئی صورتحال سے مطلع کررہے ہیں۔ 25جولائی کو ہونے والے الیکشن پر دنیا کی نظریں ہیں۔ غیر ملکی سفارتکار تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ 2013ءمیں پہلی مرتبہ منتخب جمہوری حکومت سے مسلم لیگ (ن) کو اقتدار منتقل کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن ) نے گزشتہ الیکشن میں وا ضح برتری حاصل کی ۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کونااہل قرار دئیے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے حکومت سنبھالی۔گزشتہ پانچ سال کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت مختلف مشکلات کا شکار رہی۔ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت سے برطرف ہونے کے بعد عدلیہ ااور اسٹیبلشمنٹ کو تنقیدکا نشانہ بنایا تاہم حکومت نے ضمنی انتخابات میں ملک بھر میں متعدد نشستیں حاصل کیں۔صد ر ممنون کی جانب سے 25جولائی کو الیکشن کے مسودے پر دستخط کرنے کے بعد تحریک انصاف آئندہ حکومت کرنے کیلئے پلاننگ کرنے میں مصروف ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں