بلیک بیری کا نیا سمارٹ فون 7 جون کو لانچ ہو گا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) بلیک بیری کی ون کا اگلا اسمارٹ فون کی ٹو 7 جون کو نیویارک میں منعقدہ تقریب میں لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن 660 اوکٹا کور پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے دو آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون میں پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ہیڈ فون جیک اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو بھی فون میں جگہ دی جائے گی۔ فون کا ڈسپلے ملٹی ٹچ سپورٹ کا حامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

2 تبصرے “بلیک بیری کا نیا سمارٹ فون 7 جون کو لانچ ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں