غلہ منڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

ساہیوال (ایس این این )تھانہ غلہ منڈی کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘63 افراد کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے تصدیق‘اشتہاری ملزم گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی انسپکٹر عزیز احمد چیمہ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ پاکپتن چوک کے قریب کینال ویو ٹاؤن اور اردگرد سرچ آپریشن کیا اس دوران 35گھروں کی تلاشی لی گئی۔ 63 افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک مشین تصدیق کی گئی اور ایک اشتہاری ملزم گرفتارکرکے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدکرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں