ساہیوال: پولیس افسران کا دربار، آر پی او کا خطاب

ساہیوال (بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق رستم چوہان نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ہمار ا کام عوام کی ویلفیئر ہے اگر ہم اپنے اس نیک مقصد میں کامیاب ہوگئے تو ہم دنیا و آخرت میں بھی انشاء اللہ کامیاب ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں پر ٖفخر ہے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پولیس فورس سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ پولیس ملازمان کی ویلفیئر ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے اس سلسلہ میں ملازمان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام،ڈی پی اوپاکپتن اسماعیل الرحمن کھاڑک،ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علویٰ،ایس پی رینج کرائم مشتاق حسین، ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال نوید ارشاداور دیگرافسران کے علاوہ شہدا کی فیملیزاور ملازمین بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسران ساہیوال رینج نے اپنے اپنے خطابات میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق رستم چوہان کی سرپرستی میں بطور ٹیم ورک کام کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ان کی مکمل سپورٹ سرپرستی اورانتظامی امور میں مکمل آزادی کی وجہ سے ساہیوال رینج کو اچھی کارکردگی کی بناء پر پنجاب کی دوسری بہترین رینج قرار دیا گیا ہے۔ ایس پی رینج کرائم مشتاق حسین کی کارکردگی اورمحکمہ پولیس کے لئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔آخر میں طارق رستم چوہان نے اچھی کارکردگی کے حامل رینج بھر کے سینئر و جونیئرپولیس افسران و ملازمین کوتعریفی سرٹیفکیٹس و نقدانعامات دئیے اور شہدا کی فیملز کو بھی تحائف اور نقد رقوم دیں۔

2 تبصرے “ساہیوال: پولیس افسران کا دربار، آر پی او کا خطاب

اپنا تبصرہ بھیجیں