بوریوالا میں صحافی پر تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

ساہیوال (بیورورپورٹ)مقامی صحافیوں کاپریس کلب میں شدیداحتجاج‘ بوریوالا میں ٹی وی چینل رپورٹر پرتشدداور یرغمال بنانے کی مذمت‘ملزمان کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالامیں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر مہرمحمداجمل سیال نے عوامی شکایت پر رورل ہیلتھ سنٹر گگومنڈی میں فوٹیج وغیرہ بنائی توعملہ نے رپورٹر پرتشدد کرتے ہوئے کیمرہ چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کردی اورمہرمحمداجملک سیال پرتشدد کیااوراسے یرغمال بنالیاجسے پولیس نے رہائی دلوائی جس پرمقامی صحافیوں نے ساہیوال پریس کلب میں شدیداحتجاج کیا اورصحافی پرتشددکرنے والے ملزمان کوفوری گرفتارکرکے ان کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ صحافیوں نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے باوجود صحافی حق بات کہنے سے بازنہیں آئیں گے اور نہ ہی وہ کسی سے خوفزدہ ہونگے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

2 تبصرے “بوریوالا میں صحافی پر تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

اپنا تبصرہ بھیجیں