نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کی سمری واپس نہیں ہو سکتی: شہباز شریف

لاہور(ویب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ناصر محمود کھوسہ کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی سے متعلق سمری محکمہ قانون نے گورنر ہاؤس بھیج دی گئی ہے۔ ایک بار سمری گورنر کو ارسال کردی جائے تو واپس نہیں ہوتی، گورنر پنجاب کل رات 12 بجے اس پر دستخط کردیں گے۔سمری پر دستخط حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہی کیےجائیں گے۔قبل ازیں تحریک انصاف نے پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔ تاہم بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کےنام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں