غیر قانونی گیس ریفلنگ پر دو ملزمان گرفتار

ساہیوال(ایس این این ) غیر قانونی طورپر گیس ریفلنگ کرنے اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے پر دو ملزمان گرفتار‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گلشن علی ہائوسنگ سکیم کے قریب سعیدا حمد وغیرہ دو ملزمان غیر قانونی طریقہ سے سلنڈر میں ایل پی گی جی گیس ری فلنگ کررہے تھے کہ سپیشل مجسٹریٹ راشدہ بتول نے چھاپہ مارکر انہیں پکڑ لیا ۔ ملزمان نے کار سرکاری میں مزاحمت کرتے ہوئے مذکورہ آفیسر کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ملازمتوں کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں