ساہیوال:‌پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات

ساہیوال(ایس این این ) ڈکیتی کی دومختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے نقدی چھین کرفرار ‘مقدمات درج۔ پہلی واردات جی ٹی روڈ پر غربی بائی پاس کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ہوئی یہاں محمد حماد اپنے کیشئر کے ہمراہ پٹرول پمپ پر تھا کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان پٹرول ڈلوانے کے بہانے آئے اور گن پوائنٹ پر 14360روپے نقدی چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات 90/6-Rمیںہو ئی یہاں جعفر علی مائی والی مسجد کے قریب نقدی لیکر مڈھالی روڈ پر بنک میں جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر روک کر نقدی 69ہزارر وپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں