رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی، ہوٹل مالکان گرفتار

ساہیوال(ایس این این ) رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ہوٹل پر نان ٹکی بیچنے والے 2ملزمان گرفتار‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق بیری والا چوک کے قریب عرفان وغیرہ 3ملزمان ہوٹل کھول کر نان ٹکی سرعام فروخت کررہے تھے کہ اس دوران سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول نوید احمدنے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا جس پر عرفان وغیرہ 2 ملزمان نے کار سرکار میں مزاحمت کی ۔ پولیس تھانہ سٹی نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے 4احترام آرڈیننس 1981اور186ت پ مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں