اغواءشدہ لڑکی کی واپسی کے مطالبے پر خاتون قتل

ساہیوال(ایس این این ) اغواءشدہ لڑکی کی واپسی کے مطالبے کے رنج پر ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا‘مقدمہ قتل درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں15/WMٹکڑ ا میں محمد اصغر کی والدہ بکریاں چرا کرواپس گھر جارہی تھی کہ راستے میں ملزمان عبدالوحید وغیرہ گلف حسین سے احاطہ کے تنازع پر لڑائی جھگڑا کررہے تھے کہ اس دوران ملزم اسلا م نے شریفاں بی بی کو فائرمار کر قتل کی دھمکی دی اور شریفاں بی بی کے پیٹ میں فائر مار کراسے قتل کردیا۔ تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزمان عبدا لوحید وغیرہ نے شریفاں بی بی کی ماموں زاد بہن رضیہ بی بی کو اغواء کیاتھا. مقتولہ شریفاں بی بی نے مغویہ کی واپسی کا مطالبہ کیاتھا جس کا ملزمان کو سخت رنج تھا۔ اسی رنج میں ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے مقتولہ کے بیٹے محمد اصغر کی رپورٹ پر عبدالوحید وغیرہ 3ملزمان کیخلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں