ساہیوال: پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن

ساہیوال( بیورورپورٹ)جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے‘ 23لیٹرشراب ‘4پسٹل اور رائفلیں برآمد ‘ملزما ن گرفتار۔پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 101/9-Lمیں چھاپہ مارکر محمد اسلم سے 23لیٹرشراب ‘کھوکھا بازار میں عثمان سے ریوالور 32بور ‘108/9-Lمیں شاہد اقبال سے پسٹل30بور ‘ محمد اسلم سے رائفل44بور اور 60/5-Lمیں یاسر سے رائفل44بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں