نقل کرتے ہوئے 4 طالب علم گرفتار

ساہیوال( بیورورپورٹ)اصل کی جگہ نقلی امیدوار اور نقل کرتے ہوئے 4طالب علم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بٹالہ سکول میں ایف اے کے امتحان کے دوران محمد لطیف اور گورنمنٹ ہائی سکول میں علی عصوت نقل کررہے تھے کہ متعلقہ نگران عملہ نے انہیں پکڑلیا۔ اربن ایریا ہائی سکول میں نقلی طالب علم احمد حسن نے اصلی طالب علم حسنین اشفاق کی جگہ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری غلہ منڈی میں نقلی طالب علم احسان نے اصلی طالب علم محمد علی کی جگہ پرچہ دینے کی کوشش کی جس پرنگران عملہ نے انہیں پکڑ لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں