عید کی آمد، خریداروں‌کا رش اور تجاوزات کی بھرمار

ساہیوال (ایس این این ) عید قریب آتے ہی بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار‘ دوکانداروں نے دوکانوں کے سامنے سٹالز اور ریڑھیاں لگوا دیں ‘خریداروں کا بازاروں سے گزرنا محال‘ کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی اندرون بازاروں گھاس منڈی‘ پاکپتن بازار ‘صدر بازار ‘بیرون سوڑی گلی‘ سٹی ڈاکخانہ روڈ ‘جناح چوک اور دیگر ملحقہ بازاروں کے دوکانداروں نے دوکانوں کے سامنے سٹالز اور ریڑھیاں لگوا دیں جس کے باعث ان بازاروں میں سے گزرنا محال ہوگیا۔ شہریوں کا کہناہے کہ وہ خریداری کیلئے بازاروں میں آتے ہیں توتجاوزات کی وجہ سے شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے کہاکہ دوکانداروں نے کپڑوں ‘جوتوں اور دیگر سامان کے سٹالز دھڑلے سے لگا رکھے ہیں اور کوئی انھیں پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپویشن کے افسران تجاوزات کے خلاف تاجروں سے متعدد بار پلان بنا چکے ہیں جو آج تک نتیجہ خیز ثابت نہیں‌ہوئے۔ کارپوریشن کاعملہ بھی تجاوزات کاخاتمہ نہیں کر سکا اگر خاتمہ کیا گیا ہے تو وہ عارضی ثابت ہوا ہے۔ شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں