مکئی بورڈ جدید اقسام کے بیج بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے: چئیرمین مکئی بورڈ

ساہیوال( بیورورپورٹ)چیئر مین مکئی بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین نے کہا ہے کہ ریسرچ کے تمام ادارے زمینداروں کی مشکلات کے حل اور کاشتکاری کو ایک منافع بخش کاروبار کے طو رپر استحکام دینے کیلئے کام کریں ۔مکئی بورڈ اپنے تحقیقاتی اداروں میں مکئی کی جدید اقسام کے بیج بنانے کیلئے جو کاوشیں کر رہا ہے ان کو مزید تیز کیا جائے تا کہ کسانو ںکو کم قیمت پر بہترین معیار کا بیج دستیاب ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے یوسف والا تحقیقاتی ادارہ برائے مکئی و باجرہ میں اعلی سطحی اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں بورڈ کے اراکین‘کسانوں کے نمائندوں‘زراعت سے وابستہ پرائیویٹ کمپنیو ںکے نمائندوں اور زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے اعدادوشمار احتیاط سے مرتب کرکے ان کے نتائج کاشتکاروں تک پہنچائے جائیں تا کہ پیداوار ی لاگت کم سے کم سطح پر آ سکے اور پیداوار بڑھائی جا سکے ۔اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ارشد نے ادارہ کی کامیابیوں‘مستقبل کے اہداف اور زرعی شعبہ میں کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے کی جانے والی کاوشوں سے متعلق بریفنگ دی ۔اجلاس میں کاشتکاروں کو فصلوں کی برداشت میں جدید طریقہ جات متعارف کروانے اور جدید طریقہ کاشتکاری کو رائج کرنے کیلئے معاملات زیر بحث آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں