بیکریز کو جرمانہ، ندیم کامران کی اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی

ساہیوال( بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ملک ندیم کامران اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان موبائل فون پرتلخ کلامی‘ جرمانے واپس نہ کرانے پر صوبائی وزیر کی اسسٹنٹ کمشنرکوتبادلے کی دھمکی‘ قانون کے مطابق کارروائی کی ہے‘ اسسٹنٹ کمشنر کاجواب۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور نے 4روزقبل احترام رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی پرساہیوال کی متعدد بیکریوں کو 50 ‘ 50 ہزارروپے جرمانے کئے گئے جس کے بعد بیکری مالکان نے ان کے ساتھ ہونے والی کارروائی کوتوہین آمیز اورغیرقانونی قراردیااور بیکری مالکان اکٹھے ہوکر صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے پاس گئے اور انہوں نے تمام روداد سن کراسسٹنٹ کمشنر عرفان انور کوموبائل فون پربیکری مالکان کوجرمانے واپس کرنے کااصرار کیاانکار پر صوبائی وزیر غصہ میں آگئے اور مذکورہ افسر کوساہیوال سے تبادلہ کرانے کی دھمکی دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان انور نے جواباً کہا کہ اس نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے وہ جرمانے واپس نہیں کرینگے اور وہ تبادلہ کرادیں۔ بعدازاں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی کوآگاہ کیا تاہم ڈپٹی کمشنر نے معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں