ساہیوال:‌غلہ منڈی سے 11 جواری گرفتار

ساہیوال (ایس این این )لڈو پر جوا ء کھیلنے والے 11ملزمان گرفتار ‘تفصیلات کے مطابق پیر بخاری روڈ پر جواء کے ایک اڈے پر عدنان وغیرہ 11ملزمان لڈو پر جواء کھیل رہے تھے کہ اس دوران غلہ منڈی پولیس کو اطلاع مل گئی اورپولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 50730روپے نقدی برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں