ساہیوال بورڈ، کنٹرولر امتحانات تبدیل

ساہیوال (بیورورپورٹ )محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کنٹرولر امتحانات کو تبدیل کردیا ‘الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری ملازمین کے تبادلوں وتقرریوں پر پابندی ہوامیں اڑادی گئی ‘ انٹر میڈیٹ کے جاری امتحانات میں کنٹرولر کے تبادلے سے امتحانی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری ملازمین کے تقرر وتبادلے سے متعلق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ قاضی عبدالناصر کو تبدیل کرکے انہیں عہدہ سے ہٹادیا جس کے باعث انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے دوران بورڈ کے اس اہم عہدے پر تبدیلی سے سارا امتحانی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ کنٹرولر بورڈ ہی تمام امتحانی مراکز کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے اور نگرانی کا تمام عمل بھی وہی کنٹرول کرتے ہیں ۔ امتحانی عمل کے دوران اس اہم عہدے پر تبدیلی کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمشنر ساہیوال و چیئرمین بورڈ نے اس اچانک تبدیلی پر نوٹس لیتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے کنٹرولر کو امتحانات کی تکمیل تک عہدے کا چارج لینے سے روک دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں