موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ساہیوال( بیورورپورٹ) موٹرسائیکل نہ روکنے پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائر مارکر ایک شخص کوزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 91/6-R مائی والی مسجد کے قریب الیاس نامی محنت کش کھیتوں کوپانی لگاکر رات کے تین بجے موٹرسائیکل پر واپس آرہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ملزمان نے فائر مارکر الیاس کوزخمی کردیااور فرارہوگئے۔ زخمی الیاس کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر وہ زیرعلاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں