کراچی، ماں نے گھر کو آگ لگا دی، 7 افراد زندہ جل گئے

کراچی (ایس این این ) کراچی کے علاقے بلدیہ ملنگ گوٹھ کے قریب رات گئے گھر میں آگ لگ لگنے سے ایک خاندان کے 7 افراد زندہ جل گئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 2زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق8 بچوں کی ماں گلزارہ بی بی نے خو دگھر میں آگ لگائی ۔ زخمی بیٹے نے پولیس کو وڈیو بیان میں بتایا کہ آگ اس کی ماں نے لگائی ۔ والد جیسے ہی گھر سے باہر گئے۔یہ واقعہ پیش آیا۔ 2سال سے والدہ کا ذہنی تواز ن ٹھیک نہیں ۔ علاج چل رہا تھا ۔پہلے بھی اس طرح کی حرکت کرنے کی کوشش کرچکی ہیں۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ والد باہر سویا ہو ا تھا اور گھر کے باہر تالا لگا تھا۔ جس کے باعث کوئی باہر نہیں نکل سکا ۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں