نیب سے کلئیر ہونے والا ہی نگران حکومت کا حصہ بنے گا

اسلام آباد(ایس این این) نگران حکومت میں آنے والوں کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) سے کلئیرنس لینی ہو گی ۔ ذرائع نے کہا کہ نیب کے مطابق نگران حکومت کا حصہ بننے والوں کے ناموں کی پہلے چھان بین ضروری ہے۔ ان ناموں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری یا مقدمہ تو نہیں چل رہا۔ نیب کے مطابق چاروں صوبوں کے نئے چیف سیکرٹریز کی بھی چھان بین ہو گی۔ تعیناتی سے پہلے ناموں کی نیب کلیئرنس لازم قرار دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں