ڈی جی خان میں چچا کا بھتیجی پر بہیمانہ تشدد

ڈیرہ غازی خان(ایس این این) ڈی جی خان میں سگے چچا نے بھتیجی کو اس کی سسرال میں باپ کی موجودگی میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ساتھ جانے سے انکارپر بالوں سے گھسیٹتا رہا باپ اور دیگر لوگ تماشا دیکھتے رہے، معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے چچا کو گرفتار کرلیا، متاثرہ لڑکی کے مطابق اس کا باپ اپنی بہو سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس پر وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی،چچا اور باپ اسے بھی سسرال سے لینے کے لیے آئے تھے، انکار پر چچا نے تشدد کا نشانہ بنا ڈال. بھابھی اور بھائی نے متاثرہ لڑکی کےالزامات کی تائید کردی۔ڈیرہ غازی خان کےعلاقہ دراہمہ میں سگے چچا نے اپنی 18 سالہ شادی شدہ بھتیجی کو بےدردی سے تشدد کا نشانہ بنایا، اسے گھر میں بالوں سےپکڑ کر گھسیٹا ، بے بس لڑکی مدد کو پکارتی رہی لیکن کوئی مدد کو نہیں، باپ بھی کھڑا تماشا دیکھتا رہا۔اہل علاقہ کے مطابق لڑکی کی وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی تھی، متاثرہ لڑکی کی بھابھی شوہر کے ہمراہ گھر چھوڑ کرچلی گئی جس پر لڑکی کا چچا اور والد بیٹی کو واپس لینے سسرال گئےتھے اور انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اس کا والد اپنی بہو سے شادی کرنا چاہتا تھا اس لئے وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی، لڑکی کے الزام کی تصدیق اس کی بھابھی اور بھائی نے بھی کی ہے۔
دیکھئے ویڈیو

اپنا تبصرہ بھیجیں