میڈیکل کالجز کاانٹری ٹیسٹ 21 اکتوبر کو ہو گا

ساہیوال(ایس این این) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 21 اکتوبر کو ہو گا.قبل ازیں انٹری ٹیسٹ اگست میں منعقد ہوتا تھا تا ہم یونیورسٹی ذرائع کے مطابق امسال عام اتخابات اور عدالتی احکامات کی بنا پر انٹری ٹیسٹ اکتوبر میں منعقد ہو گا. یاد رہے عدالت نے انٹری ٹیسٹ ایف ایس سی کے نتائج کے بعد منعقد کروانے کی ہدایت کی تھی.گزشتہ بر انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کی بنا پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنے نئی ملازمین کو برطرف کیا تھا. یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اس برس انٹری ٹیسٹ کو شفاف بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں. ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی انجیبئرنگ یونیورسٹیز میں انٹری ٹیسٹ اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں