پاکستان کو دھمکی اور انڈیا کو تھپکی امریکی دوغلے پن کا ثبوت ہے: سہیل انجم

ساہیوال( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی سہیل انجم نے کہاہے کہ دہشتگرد ی کے خلاف جنگ کرنے والے پاکستان کو امریکہ کی طرف سے دھمکی اور بھارت کو تھپکی قابل مذمت ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے دھمکی آمیز خطاب پر پاکستانی عوام خاموش نہیں بیٹھے گی اور ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کر ے گی۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دہشتگرد ی کے خلاف جنگ میں اربوں ڈالر کاناقابل تلافی نقصان ہو اہے جبکہ 70 ہزار پاک فوج سمیت پاکستان عوام شہید ہو ئے ہیں جن کی قربانیوں کو نظر انداز کر نا قابل برداشت نہیں۔ امریکہ کی طرف سے باربار ڈو مور کا مطالبہ پاکستانیوں کی توہین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ اوربھارت کے علاوہ اقوام عالم نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیاہے جبکہ امریکہ بھارت کو تھپکی دیکر پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرکے اپنی اصلیت ظاہر کررہاہے ۔ اب پاکستانی عوام اور سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر قومی یک جہتی کا ثبوت دیتے ہو ئے اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں