ساہیوال میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

ساہیوال( بیورورپورٹ) 3نامعلوم ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر بنک سے رقم لیکر جانے والے موٹرسائیکل سوار کولوٹ لیا ‘تفصیلات کے مطابق 57/5-L کارہائشی محمد علی بنک سے رقم لیکر اپنی موٹرسائیکل پر60/5-Lواپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں گائوںسے باہر 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوںنے پیچھے سے آکر گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 27ہزارروپے اور چیک وغیرہ چھین کر فرارہوگئے۔ دوسری واردات پل بازار کے قریب ہوئی یہاں ننگل سکول کے قریب شکیل اپنی موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر شکیل سے 25ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرارہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے
جب کہ چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان بکرا اور موبائل فون چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات 96/6-Rمیں ہو ئی یہاں عرفان وغیرہ 3ملزمان نے محمد زاہد کے احاطہ مویشیاںسے بکرامالیتی35ہزارروپے اور 45/5-Lمیں رضوان نے ایک خاتون نبیلہ یاسمین کے گھرکی دیوار پھلانگ کر گھر سے موبائل فون مالیتی52ہزارروپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں