قادر آباد: گیس سلنڈر پھٹنے سے مالک اور ملازم جھلس گئے

ساہیوال( ایس یو ڈی) گیس سلنڈر پھٹنے سے مالک اور ملازم دونوں جھلس گئے ‘دونوں کی حالت نازک ‘ملازم لاہور ریفر ‘ تفصیلات کے مطابق اڈہ قادر آباد پر گیس سلنڈروں کی دکان میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور دکان مالک شاہد اور ملازم بلال دونوں بری طرح جھلس گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاںپر دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بلال کو لاہور کے ہسپتال میں ریفر کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں