ساہیوال:‌خاوند کا بیوی پر بد ترین تشدد

ساہیوال (ایس این این)خاوند کابیوی پربدترین تشدد‘ ایک ٹانگ اور دونوں بازوؤں کی ہڈیاں توڑڈالیں‘ خاتون ہسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق کھوکھابازار مدینہ مارکیٹ میں لیاقت علی کی بیوی آسیہ کے درمیان اراضی کی منتقلی کا جھگڑا چل رہاتھا اورلیاقت علی اپنی بیوی کاپلاٹ اپنے نام پرمنتقل کراناچاہتاتھا لیکن اس کی بیوی اس پررضامند نہ تھی جس پر طیش میں آکر لیاقت علی نے اپنی بیوی آسیہ کو ڈنڈوں سے بدترین تشددکرتے ہوئے اس کی ٹانگ اوردونوں بازوؤں کی ہڈیاں توڑدیں۔ خاتون کوڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرایاگیاہے جہاں پر اس کاعلاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں