ساہیوال: جماعت دہم کی طالبہ سکو ل جاتے ہوئے اغواء

ساہیوال(ایس این این ) نواحی چک 55/5.Lسے دسویں جماعت کی طالبہ کومسلح با اثر افراد نے اغواء کر لیا 14یوم بعد مقدمہ درج، ایک لڑ کی پر مجرمانہ حملہ کی کو شش ملزم گرفتار۔چک 53/5.Lکے اقبال کی بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ انعم اقبال گھر سے 10مئی کو سکول جا رہی تھی کہ راستہ میں کار میں سوار اکرم وغیرہ نے زبر دستی اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔پولیس یوسف والا نے با اثر ملزموں کے خلاف 14یوم بعد مقدمہ 365۔بی ت پ درج کر لیا ابھی تک مغویہ بر آمد نہیں ہو سکی اور نہ ہی ملزم گرفتار ہو سکے جبکہ 68/4.Rمیں یاسمین نصیر سے ایک زمیندار کے بیٹے وقار امین نے زبر دستی آبرو ریزی کی کوشش کی جس پر دیہاتی آگئے تو ملزم فرار ہو گیا ۔پولیس نور شاہ نے مقدمہ 511,376ت پ درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں