ساہیوال:‌بدچلنی کا شبہ، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ساہیوال(ایس این این ) نواحی چک 59 جی ڈی میں بد چلنی کے شبہ میں خاوند نے بیوی کا گلہ دبا کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔واقعات کے مطابق ایک بیوپاری لیاقت علی کا اپنی بیوی سے کافی عر صہ سے جھگڑا چل رہا تھا اس پر بد چلنی کا الزام لگا کر آج بعد دوپہر گلا دبا کر ہلاک کر کے خود فرار ہو گیا جس پر پولیس بہادر شاہ نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں