نقل مافیا کے خلاف کارروائی، 2 طالب علم گرفتار

ساہیوال(ایس این این )نقل مافیا کے خلاف کارروائی ‘اصلی کی جگہ نقلی طالب علم امتحان دیتے ہوئے اورنقل لگانے والے 2ملزمان گرفتار ‘ مقدمات درج ۔ایف اے کے امتحان میں 89/6-Rمیں نقلی طالب علم زوہیب اصل طالب علم دانش کی جگہ امتحان دے رہاتھا کہ سپرنٹنڈنٹ خورشید احمد نے چیکنگ کے دوران پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ گورنمنٹ کالج میں عزیز احمدکو نقل لگاتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمدزبیر نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں