وفاقی ملازمین کیلئے 3 ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

اسلام آباد(ایس این این ) ن لیگ حکومت وفاقی ملازمین پر مہربان ،حکومت جانے سے 6 دن قبل وزیر اعظم کی طرف سے وفاقی ملازمین کیلئے 3 ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان.وزیراعظم کی جانب سے وفاقی ملازمین کیلئے 3 نتخواہوں کا بونس دینے کا اعلان آج کیا گیا.یہ بونس رواں مالی سال کی بنیادی تنخواہ کے مساوی ہوگا.اس بونس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.بونس کا نوٹیفکیشن وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے جاری کیا، بونس بنیادی تنخواہ کے مساوی ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق بونس کا اطلاق صرف وفاق کے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں