عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی درخواست خارج

اسلام آباد(نیٹ نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان ، شیخ رشید اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شاہ جہان نے تینوں رہنماؤں کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ تینوں فریقین نے 2002 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق پرجھوٹ سے کام لیا اور درست حقائق کو چھپایا گیا لہذٰا الیکشن کمیشن تنیوں فریقین کو نااہل قرار دے۔ تاہم درخواست گزار اپنی درخواست کی پیروی کے لئے الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست کی عدم پیروی پر شاہ جہان کی درخواست خارجی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں