نواب آف بہاولپو رساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(ایس این این ) نواب آف بہاولپورصلاح الدین عباسی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کردیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی نے ملاقات کی۔ نواب آف بہاو لپور کے صاحبزادے بہاول عباسی،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور ضلعی صدر پی ٹی آئی بہاولپور ملک اصغر جوئیہ بھی موجود تھے۔ عمرا ن خان نے نواب بہاولپور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں