جناز گاہ میں غسل خانوں کی تعمیر کے معاملہ پر جھگڑا، 1 خاتون جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)جناز گاہ میں غسل خانوں کی تعمیر کے معاملہ پر جھگڑے کی رنجش پر 5ملزما ن نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ 4افراد شدید زخمی‘ 2کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 61/5-Lمیں دو روز قبل جنا ز گاہ میں غسل خانوں کی تعمیر کے معاملہ پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا جس کا صبح صادق وغیرہ کو سخت رنج تھا۔ اسی رنج میں رات کے وقت صبح صادق وغیرہ 5ملزمان اصغر علی کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اصغرعلی کی چچی گلزار بی بی کو قتل کردیا جبکہ مقتولہ کا خاوند سلطان‘کزن مزمل‘ظہور اور مظہر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں پر سلطان اور ظہور کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس تھانہ یوسف والا نے اصغر علی کی رپورٹ پر 5ملزمان کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 302/324 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں