ماہ رمضان صبر و استقامت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے: شیخ اعجاز رضا

ساہیوال (بیورورپورٹ)اتحاد بین المسلمین ساہیوال ڈویژن کے نائب صدر شیخ اعجاز رضا نے کہا ہے کہ ماہ رمضان صبر و استقامت‘ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے اس با برکت اور رحمتوں کے مہینے میں ضلع بھر میں نمازوں‘تروایح اور یوم جمعتہ المبارک کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران دیگر مذہبی تہواروں جن میں حضرت حسن کی ولاد ت کی تقریبات‘حضرت علی ؓ کی شہادت کی مجالس اور 21رمضان المبارک کے مرکزی جلوس‘طاق راتوں پروگرام اور شبینہ قرآن‘شب بیداری شامل ہیں کے دوران سکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات اور سڑکوں پر قبضہ‘بازاوں میں خریداروں کے رش کی وجہ سے ڈکیتی‘چوری اور پرس چھیننے کی وارداتوں کا خاتمہ کیا جائے تا کہ رمضان المبارک میں تمام مسلمان اپنے مذہبی تہوارجوش و جذبے اور بلا خوف وخطر منائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں