چیچہ وطنی، پسند کی شادی پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

چیچہ وطنی (بیورو رپورٹ)چیچہ وطنی میں بوریوالہ روڈ پر بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن اور اس کے شوہر پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں ملز م کی بہن موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ اس کا شوہر محمد ارسلان شدید زخمی ہو گیا۔تفصیل کے مطابق 175نائن ایل سے تعلق رکھنے والی خاتون مسرت نے اپنی پسند سے ارسلان نامی شخص سے شادی کر رکھی تھی جس کا اس کے بھائی کو رنج تھا. آج موقع پا کر اس کے بھائی نے میاں بیوی پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں مسرت بی بی موقع پر دم توڑ گئی جب کہ اس کا شوہر زخمی ہو گیا.زخمی محمدارسلان کو ٹی ایچ کیوہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے مسرت بی بی کی نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں